Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

News Updates

ڈائریکٹراقبال اکیڈمی پاکستان کا دورہ ادارہ تایف وترجمہ‎‎

ڈائریکٹراقبال اکیڈمی پاکستان کا دورہ ادارہ تایف وترجمہ‎‎


ڈائریکٹراقبال اکیڈمی پاکستان ڈاکٹرعبدالروف رفیقی نے ادارہ تالیف وترجہ کا دورہ کیا اور ادارے کے ڈائریکٹرڈاکٹرزاہدمنیرعامرسے ملاقات کرکے دونواداروں کے باہمی تعاون کے امکانات پر مذاکرات کیے ۔ڈاکٹرزاہدمنیرعامراور ڈاکٹرعبدالروف رفیقی کے درمیان اس امرپراتفاق تھاکہ یہ دونو قومی ادارے فکراقبال کی ترویج کے لیے مل کرکام کریں تو نسل نوتک اقبال کا پیغام زیادہ بہترطورپر پہنچایاجاسکتاہے ۔اس مقصد کے لیے باہمی تعاون کی ایک یادداشت پرگفتگوکی گئی ۔اس یادداشت کا ایک ڈرافٹ بھی تجویزکیاگیا جسے بعدازاں منظوری کے لیے وائس چانسلرصاحب کو بھجوادیاگیا۔اس موقع پر ڈاکٹرزاہدمنیرعامرنے ادارے کی مطبوعات کا ایک سیٹ ڈاکٹر عبدالروف رفیقی کوپیش کیا ڈاکٹرعبدالروف رفیقی نے کم مدت میں وقیع کتابوں کی ایک بڑی تعداد شائع کرنے پرڈائریکٹرادارہ ڈاکٹرزاہدمنیرعامرکومبارک بادپیش کی ۔اس ملاقات کے نتیجے میں دونواداروں کے درمیان مستقبل میں دوطرفہ تعاون کے بہت سے امکانات روشن ہوئے ہیں۔