ادارہ زبان و ادبیات اردو پنجاب یونیورسٹی لاہور کے ڈائریکٹر اور ڈین کلیہ علوم شرقیہ پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران ، جمیل جالبی چئیر کے مسند نشین پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحسن اور ادارہ زبان و ادبیات کے لیکچرر مشتاق احمد نے اردو سائنس بورڈ لاہور کے زیر اہتمام قومی ترجمہ سیمینار میں اظہار خیال کرتے ہوئے ترجمے کو علم و آگہی کی عظیم الشان عمارت کا دروازہ قرار دیا۔ تقریب کی صدارت ڈائریکٹر جنرل ادارہ فروغ قومی زبان پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر ہے کی۔ |